تُو بندھا تھا کسی گُمان کے ساتھ
آسماں ہے مِری اُڑان کے ساتھ
کُھردری ہو گئی سماعت بھی
چِھل گیا ہے بدن زبان کے ساتھ
اک خُدا پر ہمیں بھروسہ تھا
ہو گیا وہ بھی اس جہان کے ساتھ
کشتیوں نے بھرے سمندر کو
باندھ رکھا ہے بادبان کے ساتھ
سو قبیلوں کا رِزق چلتا ہے 🌿
ہَل چلاتے ہوئے کِسان کے ساتھ
مہدی بخاری
No comments:
Post a Comment