عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
میں مطمئن ہوں شفاعت مِرے رسولؐ کی ہے
رسولؐ میرے ہیں جنت مرے رسولؐ کی ہے
ہر ایک سانس عقیدت مرے رسولؐ کی ہے
یہ زندگی تو امانت مرے رسولؐ کی ہے
میں جانتا ہوں عدالت جو فیصلہ دے گی
میں جانتا ہوں وکالت مرے رسولؐ کی ہے
جو حکمراں بنے پھرتے ہیں کوئی ان سے کہے
زمیں خدا کی حکومت مرے رسولؐ کی ہے
دِکھاتے کیا ہو کوئی اور سنودھان مجھے
مِری نظر میں شریعت مرے رسولؐ کی ہے
دِکھاتے کیا ہو کوئی اور سویدھان مجھے
میری نظر میں شریعت میرے رسولؐ کی ہے
راحت اندوری
No comments:
Post a Comment