Sunday, 30 June 2024

یہ عاشق حسین وہ ہمشیر پر فدا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

در مدح امام حسینؑ و بی بی زینبؑ


یہ عاشقِ حسینؑ، وہ ہمشیر پر فدا

یہ منزل جفا ہیں، تو وہ حامل وفا

یہ ثانی بتولؑ، وہ ہمشانِ مرتضیٰؑ

دو مبتلائے کرب و بلا سے ہے کربلا

دونوں نے مل کے دِین نبیؐ، دِین کر دیا

اس داستاں کو اور بھی رنگین کر دیا


شبیرؑ بے کفن ہیں تو زینبؑ ہیں بے رِِدا

دونوں ہیں آلِ ختمِ رُسلؐ، ان میں فرق کیا

حق نے حسینؑ کو جو فضائل عطا کیے

وہ سب ملے انہیں بھی، امامت کے ماسوا

شہؑ لائے قافلے کو حدِ احتشام تک

زینبؑ گئی ہیں لے کر اسے ملکِ شام تک


فیض بھرتپوری

No comments:

Post a Comment