Thursday, 27 June 2024

زینت حجلۂ عفت ہیں جناب زہرا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

اقتباس از قصیدہ بحضور سیدۃ النساءؑ


زینتِ حجلۂ عِفّت ہیں جنابِ زہراؑ

رونقِ کشور عصمت ہیں جنابِ زہراؑ

خلق میں حق کی ودیعت ہے جنابِ زہراؑ

پرتوِ مہر نبوتﷺ ہیں جنابِ زہراؑ

باپ کی طرح سے یکتائے زمانہ یہ ہوئیں

مختصر یہ ہے کہ دنیا میں یگانہ یہ ہوئیں


مظہرِ نورِ رسالتﷺ ہیں جنابِ زہراؑ

گل جو احمدؐ ہیں تو نگہت ہیں جنابِ زہراؑ

داعئ ملکِ شریعت ہیں جنابِ زہراؑ

منبعِ عِفت و عصمت ہیں جنابِ زہراؑ

مصحفِ پاک میں دیکھے کوئی قصہ ان کا

مہر کا خلد میں ہے پانچواں حصہ ان کا


زینتِ پہلوئے محبوبِﷺ خدا ہیں زہراؑ

مثل حیدرؑ کے معین الفعفا ہیں زہراؑ

دردِ عصیاں کے مریضوں کی دوا ہیں زہراؑ

کیا کہوں دُختر احمدؐ کو کہ کیا ہیں زہراؑ

جس سے خُوشبو ہے جہاں وہ گُلِ سادات دئیے

ان کو بھگوان نے دو گوہرِ نایاب دئیے


عرش و کرسی میں ہے تنویرِ جناب زہراؑ

حق کی تصویر ہے تصویرِ جناب زہراؑ

کسے روشن نہیں توقیرِ جناب زہراؑ

شیدا اخترِ تقدیر جناب زہراؑ

گیارہ معصوموں کی ماں شاہِ زناں آپ ہوئیں

حد یہ ہے خلق میں خاتونِ جناں


کس کا زہرہ ہے جو کرے وصف جناب زہراؑ

غیر ممکن ہے دو عالم میں جوابِ جناب زہراؑ

باعثِ قہر الہیٰ ہے عتابِ جناب زہراؑ

بے شمار آئے ہیں قرآن میں خطابِ جناب زہراؑ

وصف جس بی بی کا قرآن میں بھگوان کرے

اس کی توصیف بھلا کیا کوئی انسان کرے


زینتِ محفلِ حُوراںِ جناں ہیں زہراؑ

دلِ محبوبِ خدا جانِ جہاں ہیں زہراؑ

ساکنِ فرش ہیں پر عرش مکاں ہیں زہراؑ

خلق میں احمدِ مُرسلﷺ کا نشاں ہیں زہراؑ

سہو و نسیاں سے بری مثل پدر ہیں بی بیؑ

عین محبوبِ الہیٰ کی نظر ہیں بی بیؑ


دیوی روپ کماری

No comments:

Post a Comment