عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
زندگانی دوام ہو جائے
جب مدینے قیام ہو جائے
رات گزرے نبی کے روضے پر
دن بھی یونہی تمام ہو جائے
چوم لوں جا کے روضے کی جالی
عاجزانہ سلام ہو جائے
پنجتن کی ثناء لکھوں ہر دم
مجھ پہ آقاﷺ انعام ہو جائے
در پہ حاضر ہے رو سیاہ عابد
اس کا منگتوں میں نام ہو جائے
عابد علیم سہو
No comments:
Post a Comment