Monday, 24 June 2024

عطائے باب حرم سے مزاج ملتا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عطائے بابِ حرم سے مزاج ملتا ہے

علیؑ کا شاہِ اممﷺ سے مزاج ملتا ہے

بہت کریم ہے ہر فرد اس گھرانے کا

کرم خدا کا، کرم سے مزاج ملتا ہے

علیؑ نے بیعتِ صدیقؓ کر کے بتلایا

علیؑ کا حق کے عَلَم سے مزاج ملتا ہے

علیؑ سے پیار کا دعویٰ کرے وہی جس کا

علیؑ کے نقشِ قدم سے مزاج ملتا ہے


ابوبکر نادر

No comments:

Post a Comment