رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
وہ کبھی در بدر نہیں ہوتے
جن کے ذہنوں میں ڈر نہیں ہوتے
بات درویش نے یہ سمجھائی
عشق والوں کے گھر نہیں ہوتے
دل میں آنے کا رستہ ہے لیکن
دل سے جانے کے در نہیں ہوتے
پوچھے تیمور کا اگر کوئی
اُن کو کہنا اِدھر نہیں ہوتے
سید تیمور کاظمی
No comments:
Post a Comment