Thursday, 27 June 2024

ہم کو محبوب ہے ہر ایک ادا آقا کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہم کو محبوب ہے ہر ایک ادا آقاؐ کی

ایسے ہوتی ہے دیوانوں پہ عطا آقا کی

تیری توفیق سے لیتے ہیں تِرا نام خدا

تیری توفيق سے کرتے ہیں ثنا آقا کی

ناز پھر کیوں نہ کریں ہم کہ عمرؓ والے ہیں

جس کو اسلام میں لائی ہے دعا آقا کی

نعرۂ حیدری سیکھا ہے کہاں سے ہم نے

سن لو”من کنت علی“ کی ہے صدا آقا کی

وہ ”علیکَ“ یا ”علیہِ” کے تو محتاج نہیں

شان ہر صیغے سے بڑھ کر ہے ورا آقا کی

وہ تو سنتے ہیں قرینہ ہو صدا دینے کا

ساری دنیا سے سماعت ہے جدا آقا کی

آنکھ میں اشک ہیں گودی میں حسینؑ ابنِ علیؑ

رب کی نادر ہے رضا جو وہ رضا آقا کی


ابوبکر نادر

No comments:

Post a Comment