ملاقات
یہ آنگن، ہمارا آنگن ہے
ہم ہی اس کے ہیں رکھوالے
نہ گھر والے، نہ دروازے
روکیں ہم کو آنے سے
جُدائی میں سکوں پایا
ٹُوٹا جب تو جُڑ پایا
سمیٹا سارے ٹُکڑوں کو
جو در در ہو کے گھر آیا
جو گھر آیا وہ سرمایہ
جو نہ پایا وہ پچھتایا
نہ ڈر پایا وہ کر پایا
گھر اپنے ہی آنا ہے
گھر اپنے ہی آتے ہیں
یوسف بشیر قریشی
No comments:
Post a Comment