Friday, 28 June 2024

کوثر کے خواب کی ہیں یہ تعبیر دیکھیے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

در مدح شبیہہ پیمبرؐ امام حسنؑ


کوثر کے خواب کی ہیں یہ تعبیر دیکھیے

احمدﷺ کی با خدا ہیں یہ تصویر دیکھیے

لےکر حسنؑ کو گود میں کہتے تھے مصطفٰیؐ 

کوثر کی جیتی جاگتی تفسیر دیکھیے 

دیں گے قلم سے مات ہاں اعدائے دین کو

ایسے حسنؑ لڑیں گے بے شمشیر دیکھیے

خود کو امیر کہتے تھے جو آج ہیں کہاں

جنت بھی مجتبٰیؑ کی ہے جاگیر دیکھیے 

صلحِ حسنؑ بھی دِینِ خدا کی بقاء بنی

دینِ خدا کی بن گئی توقیر دیکھیے

 دلشاد کی زباں پہ ہے مدحت سجی ہوئی

عِشقِ حسنؑ کی آپ بھی تاثیر دیکھیے


شگفتہ دلشاد 

No comments:

Post a Comment