عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
خلقتِ نعت جب ہوئی ہو گی
ابو طالبؑ نے ہی لکھی ہو گی
رُخ سے جس دم نقاب اُلٹے گا
سارے عالم میں روشنی ہو گی
پُوچھتے ہیں رسولؐ، آخر کب
قبرِ زہرا ؑ پہ روشنی ہو گی؟
سُن کے قاسمؑ سے اپنے بارے میں
موت مقتل میں جُھومتی ہو گی
فخر کرتے رہو ثنائے رسولﷺ
اس سے اچھی نہ نوکری ہو گی
فخر عباس رضوى
No comments:
Post a Comment