عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
زمیں بنائی گئی، آسماں بنائے گئے
اُنہی کے واسطے دونوں جہاں بنائے گئے
نبی کی شان کو کچھ اس طرح سے پیش کیا
جہاں پہ کچھ نہیں بنتا، وہاں بنائے گئے
خدا کی کاری گری ہے عظیم پیکر میں
امیں بنائے گئے، مہرباں بنائے گئے
ہر اس بشر پہ کُھلا جو خلافِ دین گیا
نبیﷺ کے لفظ بھی تیغِ براں بنائے گئے
انہی کے در پہ تجمّل بھی سر جھکاتا ہے
میں سوچتا ہوں محمدﷺ کہاں بنائے گئے
ابتسام انظر
No comments:
Post a Comment