عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جب واسطے میں نام ہی پہلا بتولؑ ہو
پھر کیا کسی کو اس سے کہ رد ہو قبول ہو
اس کو خدا نے شاہِ ملائک بنا دیا
جو چاہتا تھا آپ کے قدموں کی دھول ہو
اے شاہ دو جہاںؐ اٹھیں تعظیم کو اٹھیں
رب کی طرف سے تحفۂ کوثر قبول ہو
گر سیدہؑ خفا ہیں تو ناراض ہیں رسولﷺ
پھر چاہے حج زکوٰۃ ہو سجدوں کا طول ہو
ان کی عقیدتوں میں لگے جو لگے قبول
ہم کو غرض نہیں کہ وہ کانٹا ہو پھول ہو
انتظار سید
No comments:
Post a Comment