زندہ رہنے کو بھی لازم ہے سہارا کوئی
🌻کاش مل جائے غمِ ہجر کا مارا کوئی🌻
ہے تیری ذات سے مجھ کو وہی نسبت جیسے
★چاند کے ساتھ چمکتا ہو ستارا کوئی🌕
کیسے جانو گے کہ راتوں کا تڑپنا کیا ہے
تُم سے بچھڑا جو نہیں جان سے پیارا کوئی
ہم محبت میں بھی قائل رہے یکتائی کے
ہم نے رکھا ہی نہیں دل میں دوبارہ کوئی
سوچتی ہوں تیرے پہلو میں جو بیٹھا ہو گا
کیسا ہو گا وہ پری وش وہ تمہارا کوئی
کون بانٹے گا مِرے ساتھ میری تنہائی
ڈھونڈ کے لا دو مجھے زیست سے ہارا کوئی
عاصمہ فراز سلہری
No comments:
Post a Comment