Showing posts with label بلال راز. Show all posts
Showing posts with label بلال راز. Show all posts

Tuesday, 21 November 2023

مرے سرکار کا مسکن وہاں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مِرے سرکار کا مسکن وہاں ہے

"مدینہ رونقِ کون و مکان ہے"

بہت سے انبیاء آئے ہیں، لیکن

کوئی سرکارؐ کے جیسا کہاں ہے

مدینے میں ہیں سرکارِ دو عالمﷺ

مدینہ عظمتوں کا آسماں ہے

Saturday, 18 November 2023

بھیڑ میں گونگوں کی پہچان بنانے کے لیے

 بھیڑ میں گُونگوں کی پہچان بنانے کے لیے

حوصلہ چاہیے آواز اُٹھانے کے لیے

دِین انساں کی بھلائی کے لیے آیا تھا

رہ گیا اب یہ فقط کھانے کمانے کے لیے

پیار کو بُھولنا آسان نہیں ہے صاحب

مُدتیں لگتی ہیں اک شخص بُھلانے کے لیے

Friday, 17 November 2023

بیٹھے بیٹھے پریشانیاں بڑھ گئیں

 بیٹھے بیٹھے پریشانیاں بڑھ گئیں

دل لگایا تو تنہائیاں بڑھ گئیں

پل دو پل کی ملاقات سے کیا ملا

اور بھی دل کی بیتابیاں بڑھ گئیں

تم کو تکنے کا اک فائدہ یہ ہوا

میری آنکھوں کی بینائیاں بڑھ گئیں

Monday, 16 August 2021

یہ بدلتے ہوئے منظر نہیں دیکھے جاتے

 یہ بدلتے ہوئے منظر نہیں دیکھے جاتے

دستِ احباب میں خنجر نہیں دیکھے جاتے 

جن کو محبوب ہو کانٹوں کی تجارت کرنا

ان سے گُلشن کے گُلِ تر نہیں دیکھے جاتے

دیکھے جاتے ہیں فقط فتح مبیں کے سپنے 

جنگ میں کٹتے ہوئے سر نہیں دیکھے جاتے