عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مِرے سرکار کا مسکن وہاں ہے
"مدینہ رونقِ کون و مکان ہے"
بہت سے انبیاء آئے ہیں، لیکن
کوئی سرکارؐ کے جیسا کہاں ہے
مدینے میں ہیں سرکارِ دو عالمﷺ
مدینہ عظمتوں کا آسماں ہے
اسیﷺ نے پیٹ پر باندھے ہیں پتھر
وہ جس کی دسترس میں کُل جہاں ہے
وہی پیارا ہے ربِ دو جہاں کو
جسے محبوب تیرا خانداں ہے
کروں منہ سے کیا اظہارِ تمنا
مِرے سرکارؐ پہ سب کچھ عیاں ہے
ہزاروں جنتیں قربان جس پر
مِرے سرکارﷺ کا وہ آستاں ہے
بلال راز
No comments:
Post a Comment