Wednesday 22 November 2023

تیری چوکھٹ پہ سر جھکاؤں کیا

تیری چوکھٹ پہ سر جھکاؤں کیا

اپنی نظروں سے گِر ہی جاؤں کیا 

جو مجھے دوستوں سے مِلتا رہا

زخم غیروں کو وہ دکھاؤں کیا 

شعر میرے مجھے کریں رُسوا

اب غزل کوئی گنگناؤں کیا؟

خود نکل پڑتے ہیں سُلگتے اشک

حال دُنیا سے اب چُھپاؤں کیا

جسم کے زخم تم نے دیکھ لیے

داغ جو دل میں ہے دکھاؤں کیا

جون کی شاعری نے مارا وقار 

ویسے افکار میں بھی لاؤں کیا


وقار احمد

No comments:

Post a Comment