Saturday 25 November 2023

چلو یہ مانا تمہاری زاہد عبادتوں میں کمی نہیں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


چلو یہ مانا تمہاری زاہد عبادتوں میں کمی نہیں ہے

مگر نہ جس میں ہو عشقِ احمدﷺ وہ بندگی بندگی نہیں ہے

کہاں ملے گا حسیں یہ جلوہ یہ سبز گنبد یہ پاک روضہ

درِ نبیؐ سے میں جاؤں کیسے ابھی طبعیت بھری نہیں ہے

وسیع ہے مصطفیٰﷺ کی رحمت ہے دائرے میں ہمیشہ امت

شہِ اممﷺ کے کرم کی چادر کہاں بتاؤ تنی نہیں ہے

خلوص سے عاجزی سے مانگو ہے جو بھی دل میں نبیؐ سے مانگو

کرم وہ اثبات میں کریں گے وہاں صدائے نفی نہیں ہے

بہ شکلِ نعتِ رسولِ اکرمﷺ جو لکھ رہا ہوں ضمیر ہر دم

یہ ہے مِری آخرت کا توشہ یہ شاعری شاعری نہیں ہے


ضمیر یوسف

No comments:

Post a Comment