Tuesday, 28 November 2023

مجھے یہ علم نہیں ہے کہ کیا کروں گا میں

 مجھے یہ علم نہیں ہے کہ کیا کروں گا میں

مگر کروں گا تو سب سے جُدا کروں گا میں

وہ جس کے نام پہ سب نعمتیں تمام ہوئیں

اسی کے نام سے ہر ابتداء کروں گا میں

کسی سرائے میں مجھ کو قیام کرنا نہیں

تمہارے دل کو فقط راستہ کروں گا میں

کروں گا میں تِرا دیدار اک دریچے سے

پھر اس کے بعد خدا جانے کیا کروں گا میں

جو دن گُزارے، گُزارے مخالفت میں تِری

تُو جا چکا ہے تو حق میں دُعا کروں گا میں


مقیل بخاری

No comments:

Post a Comment