عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
درِ مصطفیٰﷺ سے ممکن نہیں سوگوار آئے
وہ کوئی گدا ہو چاہے کوئی تاجدار آئے
کبھی چاند اور ستارے نہ نظر ملائیں اس سے
جو درِ نبیﷺ سے دامن میں لیے غبار آئے
ہیں بڑے کریمؐ آقا وہ کرم کریں گے سب پر
کوئی مفلس و گدا، یا کوئی شہریار آئے
وہ کہ جن کی خُوشبوؤں سے یہ مہک اُٹھے گی دُنیا
وہی آمنہ کے گُلشن میں گُلِ بہار آئے
اے مِرے خُدائے بر تر ہے ضمیر کی تمنا
وہ درِ نبیﷺ پہ جا کر کوئی پل گزار آئے
ضمیر یوسف
No comments:
Post a Comment