عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جب سراپا نور کی جلوہ نمائی ہو گئی
ضو فشاں وحدانیت روشن اکائی ہو گئی
حشر میں جس وقت چشم مصطفائیؐ ہو گئی
پھر سمجھ لو قید دوزخ سے رہائی ہو گئی
میں تلاوت کر رہا تھا آیتیں قرآن کی
اور نبی پاکؐ کی مدحت سرائی ہو گئی
مُشکلوں میں جب اغثنی یا نبیؐ میں نے کہا
دیکھتے ہی دیکھتے مُشکل کشائی ہو گئی
تھا وسیلہ ان کا رب کی بارگہ میں اس لیے
ہاتھ اُٹھے بھی نہ تھے حاجت روائی ہو گئی
شفیق رائے پوری
No comments:
Post a Comment