Sunday, 19 November 2023

دل جو عشق شہ لولاک سے آباد نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دل جو عشقِ شہِ لولاکﷺ سے آباد نہیں

دل وہ ہوتا ہے زمانے میں کبھی شاد نہیں

اذھبو کہنے کا مقصد ہے یہی محشر میں

کوئی بھی ان کے سوا صاحبِ امداد نہیں

صرف اک بار مجھے اذنِ مدینہ مل جائے

ماسوا اس کے کوئی سینے میں فریاد نہیں

سارے دیوانے یہ کہتے ہیں شہنشاہِ رُسلؐ

کوئی فیّاض نہیں،۔ آپﷺ سا جوّاد نہیں

کون ہے جس پہ شہِ دیں کی عنایت نہ ہوئی

کون ہے جس کی سنی آقاﷺ نے فریاد نہیں

صرف اک بار پکارا تھا اغثنی یا غوثؒ

پھر بنی کیسے مِری بات مجھے یاد نہیں

اہلِ محشر بھی تجھے دیکھ کے شاہین کہیں

مصطفیٰﷺ کی یہ دِوانی ہے کوئی ماد نہیں


شاہین انجم امجدی

No comments:

Post a Comment