عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جھکے بہرِ تعظیم عرشِ علیٰ تک
رسائی اگر ہو تِرے نقشِ پا تک
تُو شاہ اُممؐ، خاتم المُرسلیںؐ ہے
گواہی یہ دیتا ہے کوہِ صفا تک
یہ تیرے وسیلے کا اعزاز دیکھا
اجابت پہنچتی ہے فوراً دعا تک
وہی تو فقط محرمِ ذاتِ حق ہیں
انھیں کی رسائی ہے ذاتِ خدا تک
بنے کیف کیا ہمسفر مصطفیٰﷺ کا
پہنچ جس کی ہے سِدرة المنتہیٰ تک
یہ اعجازِ پائے حبیبِﷺ خدا ہے
مُعطر مُعطر ہے غارِ حرا تک
یہ مانا کہ اختر کی گردوں ہے منزل
نہ پہنچا مگر آپﷺ کی خاکِ پا تک
اختر حشمتی
No comments:
Post a Comment