عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نامِ آقاﷺ پر سنبھل کر دیکھنا
اپنی قسمت کو بدل کر دیکھنا
خُلد کی وادی میں ہے کیسا مزا
طیبہ کی گلیوں میں چل کر دیکھنا
تجھ کو لے جائے کبھی شاید ہوا
طیبہ کی خاطر مچل کر دیکھنا
ایسا لاگے گا تمہیں ہو خُلد میں
یادِ آقاﷺ میں ٹہل کر دیکھنا
زندگی پُر لُطف یہ ہو جائے گی
آقاﷺ کے ٹکڑوں پہ پل کر دیکھنا
میری حالت کا پتہ چل جائے گا
عشق کی آتش میں جل کر دیکھنا
اور بھی روشن کرن ہو جاؤ گی
تَلوں سے بس گال مَل کر دیکھنا
کرن زہرہ
No comments:
Post a Comment