مجھے اپنا زمانے میں، بنا سکتے ہو، تو بولو
میرے درد و الم دل میں چُھپا سکتے ہو، تو بولو
وفا، چاہت، محبت اب نہیں ملتی زمانے میں
مجھے ہے بس، طلب ان کی جو لا سکتے ہو تو بولو
پہن کر لال جوڑا میں، تیری راہوں میں بیٹھی ہوں
میرے ماتھے پہ جُھومر اب سجا سکتے ہو تو بولو
یہ دامن میرا خالی ہے، اب اس میں کچھ نہیں باقی
وہ وعدہ جو کیا تم نے، نبھا سکتے ہو تو بولو
ہمیشہ تم کو مانگا ہے،۔ تہجد کی دعاؤں میں
مجھے اپنی پناہوں میں جو لا سکتے ہو تو بولو
رفعت انجم
No comments:
Post a Comment