Tuesday, 28 November 2023

تمہارے پھپھا وہ گنجے والے جو لے گئے ادھار کنگھی

 اردو پنجابی مکس زعفرانی غزل


تمہارے پھپھا وہ گنجے والے جو لے گئے اُدھار کنگھی

مہینہ ہونے کو آ گیا، نہ اُس نے دِتی نہ ہم نے منگی

وہ واپڈا نے جو موٹا بلب لگا دیا ہے تمہارے در پر

تو اس کے چانن میں تجھ سے ملنے میں آ رہی ہے شدید تنگی

یہ المیہ ہے کہ اس کو ملنے میں جب کبھی لُک لُکا کے پہنچا

تو اس کی دادی، دمے کی ماری، ہمیشہ ای اوس وقت کھنگی

تو اپنی ساری نصیحتوں کو سنبھال کر رکھ لے پاس اپنے

تُو ماما لگتا ہے ایس گَل کا؟ وہ ہم کو بھیڑی لگے کہ چنگی

ہماری قسمت ہے دو ٹکے کی شہر کی سب سے ماٹھی لڑکی

وہ سارے دن میں ہمارے اگیوں سے کئی وراں مسکرا کے لنگی


خالد مسعود خان

No comments:

Post a Comment