Thursday 30 November 2023

عہد جنوں میں عرصۂ وحشت گزارنا

 عہدِ جنوں میں عرصۂ وحشت گُزارنا

جیسے شبِ وصال میں فُرقت گزارنا

جانا سراغِ جوہرِ تخلیق ڈھونڈنے

اور اس کے بعد عالمِ حیرت گزارنا

کرنا حیات پہلوئے ایوانِ درد میں

روزانہ ایک روز قیامت گزارنا

اب تک تو ہے عروسِ بدن کے نصیب میں

زُلفوں پہ خاک ڈالنا،۔ عِدّت گزارنا

جیون سزائے موت سے پہلے کا کھیل ہے

سب کو ہے یہ ملی ہوئی مہلت گزارنا

آکاش دورِ جبر و مشقّت ہے چار دن

پھر تا ابد سکون کی حالت گزارنا


امداد آکاش

No comments:

Post a Comment