Monday, 20 November 2023

رحمت کل صاحب کوثر ملے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


رحمتِ کُل صاحبِ کوثرﷺ ملے

فضلِ رب کے خوب تر گوہر ملے

مجھ کو جنت کا پتہ مل جائے گا

"تیرے کُوچے کا اگر رہبر ملے"

بیٹیوں کے زخم سارے بھر گئے

بن کے مرہم جب انہیں سرورؐ ملے

اور کیا مانگوں بھلا سرکارﷺ سے

مجھ کو جب اوقات سے بڑھ کر ملے

سامنے رُوئے نبیﷺ ہو، اُس گھڑی

زندگی سے موت جب آ کر ملے

سر قلم کر دوں یزیدی قوم کا

گر علیؑ کے لال کا خنجر ملے

یہ غلام مصطفیٰﷺ کی شان ہے

ان کے کوزے میں انا ساغر ملے

ہے دُعا شاہین کی سرکارﷺ یہ

آپؐ کے کُوچے میں اس کو گھر ملے


شاہین انجم امجدی

No comments:

Post a Comment