Monday, 20 November 2023

ہے کرم کی انتہا نعت رسول

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے کرم کی انتہا نعتِ رسولﷺ

رحمتوں کا سلسلہ نعت رسولﷺ

میم کے پردے سے آتی ہے صدا

ہے رضائے کبریا نعت رسولﷺ

یاد طیبہ نے کیا بے چین جب

گنگنایا برملا نعت رسولﷺ

مصطفیٰؐ سےعشق جو کرتے نہیں

وہ بھلا سمجھیں گے کیا نعت رسولﷺ

مطمعن ہے سوچ کر یہ دل مِرا

ہر مرض کی ہے دوا نعت رسولﷺ

غور سے جاوید تُو بھی سُن زرا

گُنگناتی ہے صبا نعت رسولﷺ


محمد جاوید وارثی

No comments:

Post a Comment