Sunday, 19 November 2023

نیا زمانہ روایات میں ملا مجھ کو

 نیا زمانہ روایات میں مِلا مجھ کو

سراغ قحط کا برسات میں ملا مجھ کو

یقین، قلب و نظر کا فریب ہوتا ہے

مِرا خدا مِرے شبہات میں ملا مجھ کو

میں چاہتا تھا کہ اوقات دیکھ لوں اس کی

پھر ایک روز وہ اوقات میں ملا مجھ کو

وہ آپ جو نظر آتا نہ تھا کہیں سے بھی

پھر اپنی کی ہوئی اک بات میں ملا مجھ کو

تلاش کرتا تھا دلِ ہجر کا مزہ عادل

غزل نہ دے سکی پھر نعت میں ملا مجھ کو


عادل گوہر

No comments:

Post a Comment