Saturday, 25 November 2023

جنوں کی پیروی سے خوش نہیں ہوں

 جنوں کی پیروی سے خوش نہیں ہوں

تِری دیوانگی سے خوش نہیں ہوں

ارادہ تو نہیں ہے خود کشی کا

مگر میں زندگی سے خوش نہیں ہوں

مجھے سُورج سے کچھ شکوہ نہیں ہے

میں اپنی روشنی سے خوش نہیں ہوں

میں قطرہ ہوں مجھے اس کی خوشی ہے

پر اس ٭اُتھلی ندی سے خوش نہیں ہوں

وہ میری لب کشائی سے خفا ہے

میں اس کی خامشی سے خوش نہیں ہوں

یہ چتکبری سحر حاصل نہیں ہے

میں اس جُھوٹی خوشی سے خوش نہیں ہوں


وکاس شرما راز

٭اُتھلی: کم گہری

No comments:

Post a Comment