عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یا نبیﷺ جنت میں بھی لنگر ملے
آپؐ کے ہاتھوں سے جو کوثر ملے
پا پیادہ پہنچوں میں دربار تک
"تیرےؐ کُوچے کا اگر رہبر ملے"
ہو گئی دہلیز انﷺ کی عرش سی
شمس سے بڑھ کر وہاں کنکر ملے
اپنے ہاتھوں میں رکھیں دونوں جہاں
شاہ سے بڑھ کر تِرے نوکر ملے
دیکھا ہے تاریخ کی آنکھوں نے یہ
خَم تِری دہلیز پہ سب سر ملے
ایک لمحے میں حرم پہنچوں گی میں
اُڑنے کو جبریلؑ کا شہہ پر ملے
مجھ کو جنت کی نہیں خواہش کرن
آقاؐ کے قدموں میں بس اک گھر ملے
کرن زہرہ
No comments:
Post a Comment