عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہر دم مری زبان رہے تر درود سے
ہو میری کُل حیات معطر درود سے
ڈُوبا ہوا ہے نُور میں ہر لفظ نعت کا
قِرطاس یوں ہُوا ہے منور درود سے
عشقِ نبیؐ میں ڈُوب کے پالی حیاتِ نَو
بے ذر بھی بن گیا ہے ابو ذرؓ درود سے
وہ اور ہوں گے پھرتے ہیں جو دربدر مُدام
ہم تو سنوارتے ہیں مقدر درود سے
محفل سجا کے پہلے حدیثِ کسا پڑھو
مہکے گا پھر تمہارا سدا گھر درود سے
جس نے پڑھا وظیفہ محمدﷺ کے نام کا
وہ شخص بن گیا ہے قلندر درود سے
مونا نقوی
No comments:
Post a Comment