Wednesday 29 November 2023

ہو گئیں مشکلیں آسان تری نسبت سے

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 ہو گئیں مُشکلیں آسان تِریؐ نسبت سے

مِل گیا درد کا درمان تری نسبت سے

قدر و قیمت نہ زمانے میں کوئی تھی جن کی

ہو گئے لوگ وہ ذی شان تری نسبت سے

خواب میں آ جا یا طیبہ میں بلا لے آقاﷺ

رکھتا ہوں دل میں کچھ ارمان تری نسبت سے

بزم جب نعت کی پیاری سی سجائئ میں نے

خوب مہکا مِرا ایوان تری نسبت سے

تیری نعتوں کو وظیفہ جو بنایا اس نے

سرخرو ہو گیا عدنان تری نسبت سے


کاشف بریلوی

عدنان علی

No comments:

Post a Comment