عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
لگتا کلام رب کا یہ عنوانِ نعت ہے
قرآن رب کا رب کی قسم شانِ نعت ہے
نعتوں کا سلسلہ نہیں رُکنے ہے والا یہ
اعلان اُس جہاں کا بھی اعلانِ نعت ہے
محوِ درود رب ہے فرشتے بھی ساتھ ہیں
گویا کہ ہر گھڑی یہاں فیضانِ نعت ہے
گوشۂ درود اِک میں نے لاہور دیکھا ہے
ہر بیٹھا جس میں شخص ہی قربانِ نعت ہے
خاور نے سچ کہا مجھے ہے نعت کی قسم
ہر شعبۂ حیات میں امکانِ نعت ہے
منزل تلک سفر میں کفایت کرے گا یہ
جو توشۂ وقار میں سامانِ نعت ہے
وقار احمد
No comments:
Post a Comment