عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
چلے ہیں سُوئے عدم لے کے آرزوئے رسولﷺ
یہ حوصلہ ہے کہ دم لیں گے رُوبرُوئے رسولﷺ
ہماری شامِ لحد کی یہی ہے صُبحِ اُمید
قدم بہ عرصۂ محشر، نظر بہ رُوئے رسولﷺ
ہیں تخت و تاج ،زر و مال ان کی ٹھوکر میں
رہی ہے جن کے تصوّر میں آبرُوئے رسولﷺ
ہماری عقل کہاں؟، رتبۂ رسولﷺ کہاں؟
کمالِ عشق سے ممکن ہے جُستجُوئے رسولﷺ
حضورﷺ ہم نہ ہوئے آپؐ کے زمانے میں
گِلہ کریں گے مقدّر کا رُوبرُوئے رسولﷺ
سید ہاشم رضا
No comments:
Post a Comment