عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
رب نے کشاد کر دیا دامانِ نعت ہے
"ہر شعبۂ حیات میں امکان نعت ہے"
ہم ایسے لوگ لائے ہیں ایمان غیب پر
یعنی ہمارے واسطے ایمان نعت ہے
تیرہ شبی میں نور کا مینار انﷺ کا نام
مُردہ دلوں کے درد کا درمان نعت ہے
نوعِ بشر کے واسطے دستور آخری
پڑھ لو خدا کا سارا ہی قرآن نعت ہے
ان کے خدا کے وعدہ لاریب کی قسم
ہر سمت کائنات میں اعلان نعت ہے
اسلم فیضی
No comments:
Post a Comment