عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جس کو حاصل مصطفیٰؐ کی پیشوائی ہو گئی
دو جہاں میں معتبر وہ پارسائی ہو گئی
عظمتیں بھی جانتی ہیں اس کے گھر کا ہی پتا
مصطفیٰؐ کے در سے جس کی آشنائی ہو گئی
یہ کرم کی حد نہیں تو اور پھر کیا ہے حضورؐ
مجھ سے عاصی کی بھی طیبہ میں رسائی ہو گئی
دل تِرے عاشق کا سنبھلا نام لے لے کر تِرا
دردِ دل پر بے اثر جب ہر دوائی ہو گئی
تم کو کاشف کیا بتائیں انؐ کے در پر کیا ہوا
اشک آنکھوں سے بہے، دل کی صفائی ہو گئی
کاشف بریلوی
عدنان علی
No comments:
Post a Comment