Showing posts with label فدا خالدی. Show all posts
Showing posts with label فدا خالدی. Show all posts

Sunday, 5 April 2026

عجب عالم ہے جس میں جی رہا ہوں

 نظر سے جام پیہم پی رہا ہوں

عجب عالم ہے جس میں جی رہا ہوں

گزر آیا جنوں کی منزلوں سے

اب اپنے چاکِ دل کو سی رہا ہوں

خوشا قسمت غرورِ عشق بن کر

نگاہوں میں خود اپنی ہی رہا ہوں

Monday, 10 June 2024

تذکرہ آپ کا گفتگو آپ کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تذکرہ آپﷺ کا گفتگو آپﷺ کی

زندگی بن گئی آرزو آپﷺ کی

جتنی سیرت نظر سے گُزرتی گئی

اور بڑھتی گئی جُستجو آپﷺ کی

آپ ہر دو جہاں پر ہیں چھائے ہوئے

حُسن مہتاب میں، گُل میں بُو آپﷺ کی

Sunday, 9 June 2024

لے چلو مجھ کو طیبہ خدا کے لیے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لے چلو مجھ کو طیبہ خدا کے لیے

دل پریشان ہے مصطفیٰؐ کے لیے

اک تجلّی ادھر بھی برائے کرم

کاسۂ چشم وا ہے ضیاء کے لیے

آپؐ کا ذکر ہے، آپؐ کا نام ہے

ابتداء کے لیے، انتہاء کے لیے

Saturday, 8 June 2024

جبر کرتے ہیں صبر کرتے ہیں

 جبر کرتے ہیں صبر کرتے ہیں

ہم نہ مرنے کی طرح مرتے ہیں

اشک نادیدنی ہیں آنکھوں میں

آہ ناگفتنی سی بھرتے ہیں

مُدعا کوئی حل نہیں ہوتا

بات کرنے کو زور کرتے ہیں