Monday 10 June 2024

تذکرہ آپ کا گفتگو آپ کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تذکرہ آپﷺ کا گفتگو آپﷺ کی

زندگی بن گئی آرزو آپﷺ کی

جتنی سیرت نظر سے گُزرتی گئی

اور بڑھتی گئی جُستجو آپﷺ کی

آپ ہر دو جہاں پر ہیں چھائے ہوئے

حُسن مہتاب میں، گُل میں بُو آپﷺ کی

جب سے مانُوسِ جلوہ نظر ہو گئی

دیکھتا ہوں ضیاء چا سُو آپﷺ کی

نُورِ ایماں سے دل اس کا روشن ہُوا

جس نے دل سے سُنی گُفتگو آپﷺ کی

صاف ظاہر ہے یہ ذکرِ معراج سے

خُود خُدا کو بھی ہے آرزو آپﷺ کی

لب پہ ہر دم مِرے ذکر ہے آپﷺ کا

دل کو ہر دم فدا جُستجو آپﷺ کی


فدا خالدی دہلوی

No comments:

Post a Comment