عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
بے کسوں نے میرے آقا دی دھائی آپﷺ کی
جب پڑی مشکل تو نسبت کام آئی آپﷺ کی
ٹوٹ کر برسی ہیں مجھ پہ رحمتوں کی بدلیاں
جب بھی میں کرنے لگی مدح سرائی آپﷺ کی
چھوڑ آئی ہوں میں اب سارے خرافاتِ جہاں
مجھ کو حاصل ہو گئی ہے رہنمائی آپﷺ کی
اس سے زیادہ کون ہو گا خوش بخت مجھ کو بتا
جس کے حصے میں چلی آئی گدائی آپﷺ کی
میری قسمت میں لکھا ہے جب دیدارِ مصطفیٰﷺ
کیوں نہ پہنچے گی وہاں پر یہ شیدائی آپﷺ کی
ہو گیا ہے گوشہ گوشہ سب منور نور سے
قلب تک پہنچی میرے جب روشنائی آپﷺ کی
جاؤں گی محشر میں میں بھی شان و شوکت سے شمیم
کاندھوں پہ اپنے اٹھائے میں چٹائی آپﷺ کی
شمیم چودھری
No comments:
Post a Comment