عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ربِ کعبہ کی ہے عطا زم زم
سب وباؤں کی ہے دوا زم زم
آل اپنی نثار کرنے پر
ایک تحفہ عطا ہوا زم زم
رب نے اپنے ذبیح کی خاطر
پتھروں سے بہا دیا زم زم
بیقراری کو دیکھ کر ماں کی
ایک چشمہ ابل گیا زم زم
ہے تمنا کہ صحنِ کعبہ میں
اک پیالہ مجھے پلا زم زم
مزمل صفی
No comments:
Post a Comment