Sunday 23 June 2024

اخلاق انسیت بھی ہے سادہ حضور کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اخلاقِ اُنسیت بھی ہے سادہ حضورؐ کا

دم دم ہے لَم یَزَل کوئی وعدہ حضورؐ کا

معیارِ خال و خد کا نیا زاویہ ہے یہ

روشن جبین، سینہ کشادہ حضورؐ کا

سوچوں نے سر پہ باندھ لی دستارِ چاکری

پہنا ہوا ہے دل نے لبادہ حضورؐ کا

ضرغامِ کِبریا کو بلا کر دیا علَم

خیبر میں جیت کا تھا ارادہ حضورؐ کا

راہب بھی کلمہ پڑھ کے مسلمان ہو گیا

اُولیٰ تھا ملکِ شام میں جادہ حضورؐ کا

کھولا تھا مل کے فلسفۂ آدمی کا در

آدھا خدا کا ہاتھ تھا، آدھا حضورؐ کا


ابتسام انظر

No comments:

Post a Comment