Showing posts with label شزا جلالپوری. Show all posts
Showing posts with label شزا جلالپوری. Show all posts

Saturday, 15 April 2023

تسبیح کے دن اور مناجات کی راتیں

 ماہِ صیام


تسبیح کے دن اور مناجات کی راتیں

ہیں رحمتِ باری سے ملاقات کی راتیں

بن جائیں کاش حشر میں بخشش کا وسیلہ

یہ ذوقِ تلاوت، یہ عبادات کی راتیں

اس ماہ میں اللہ نے قرآن دیا ہے

یہ رب کے ہیں انعام کی سوغات کی راتیں

Monday, 12 September 2022

دل کا مرے جہان یہ ویراں ہے کس لیے

 دل کا مِرے جہان یہ وِیراں ہے کس لیے

تنہائیوں کے بوجھ سے نالاں ہے کس لیے

ہو جائے گا وجود تِرا خاک ایک دن

مٹی کے اس بدن پہ تُو نازاں ہے کس لیے

ہر گام پر بچائے گی ماں کی دعا تجھے

رستے کی مشکلوں سے ہراساں ہے کس لیے

Saturday, 27 August 2022

اک بار کی نہیں ہے یہ ہر بار کی سزا

 اک بار کی نہیں، ہے یہ ہر بار کی سزا

تا عمر اب ملے گی مجھے پیار کی سزا

جلنے لگا ہے طور کی مانند سارا جسم

کتنی حسین ہے تِرے دیدار کی سزا

سینچا ہے ہم نے اپنے لہو سے وطن کاباغ

اور دے رہے ہیں وہ ہمیں غدار کی سزا

Monday, 22 August 2022

دنیا سمجھ سکے گی نہ رتبہ حسین کا

 عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امام حسینؑ


دنیا سمجھ سکے گی نہ رتبہ حسینؑ کا

افضل ہے کُل جہاں میں گھرانہ حسین کا

ہم کو یزیدِ وقت سے خطرہ نہیں کوئی

پڑھتے رہیں گے یوں ہی قصیدہ حسین کا

نامِ یزید مٹ گیا سارے جہان سے

لیکن ہے ہر زبان پہ چرچہ حسین کا

Sunday, 21 August 2022

مرے اعصاب کو بوجھل نہ کر دے

 مِرے اعصاب کو بوجھل نہ کر دے

محبت آپ کی پاگل نہ کر دے

یوں ہی فریاد ہم کرتے رہیں گے

کہ جب تک مسئلہ تُو حل نہ کر دے

کُچلتا جائے گا پیروں سے اپنے

وہ جب تک خاروں کو مخمل نہ کر دے

Sunday, 2 May 2021

لوٹ آئی میں اس لیے گھر میں

 لوٹ آئی میں اس لیے گھر میں

دل یہ لگتا نہیں تھا دفتر میں

میں نے دیکھا تھا پہلی بار اسے

شام کے اک حسین منظر میں

دل کو چھوڑا یہ سوچ کر خالی

کیا اُگے گا زمینِ بنجر میں