Sunday, 21 August 2022

مرے اعصاب کو بوجھل نہ کر دے

 مِرے اعصاب کو بوجھل نہ کر دے

محبت آپ کی پاگل نہ کر دے

یوں ہی فریاد ہم کرتے رہیں گے

کہ جب تک مسئلہ تُو حل نہ کر دے

کُچلتا جائے گا پیروں سے اپنے

وہ جب تک خاروں کو مخمل نہ کر دے

مجھے ڈر ہے مِرے اشکوں کا پانی

زمیں کی گود میں دلدل نہ کر دے

نہ پہنا عشق کی زنجیر مجھ کو

کہیں محفل میں یہ ہلچل نہ کر دے

عجب سی ہے کشش لہجے میں اس کے

کہیں شیزا! تجھے قائل نہ کر دے


شزا جلالپوری

شیزا جلالپوری

No comments:

Post a Comment