مڈل کلاس
ہماری قسمت میں کیا لکھا ہے؟
یہ دھول مٹی سے اٹتی صبحیں
یہ گرد آلود دُھندلی شامیں
یہ کٹتی، جلتی، ادھوری سانسیں
یہ بند در، ادھ کُھلی سے کھڑکی
کہ جس کے در پر لگی ہے جالی
کوئی بھی جگنو، کوئی بھی تتلی
ہماری دسترس میں کبھی نہیں آئے
مڈل کلاسوں میں جنمی روحیں
یہ فکسڈ سرکل میں گھومتی ہیں
ہماری قسمت میں روشنی ہے نہ گھپ اندھیرا
تو پھر یہ قسمت میں کیوں لکھا ہے
کہ خواب دیکھیں
ہماری قسمت میں آنکھ ہی کیوں لکھی گئی ہے؟
تو پھر یہ کھڑکی بھی بند کر دو
ثمین بلوچ
No comments:
Post a Comment