Sunday, 28 August 2022

چلو آؤ چلیں پم سب سفر پر اب کہ منزل دور ہے اب تک

 منزل دور ہے اب تک


مثالِ کارواں چلتا ہی رہتا ہے

کہیں پر سست رو ہوتا

کہیں سیلِ بلا ہوتا

کبھی قسعت میں بستی اور بیاباں کو

لبھاتا ہے کشش سے

گرمجوشی سے وہ ہر اک کو

گلے ملتا ہے وہ اک سرکوشی سے اور

سما جاتا ہے ہستی کی ہر اک شے میں

نمو دیتا ہے ہر اک جزوِ ہستی کو

مگر رہتا رواں ہے وہ

بھلا رکتا کہاں ہے وہ

اگر پانی ٹھہر جائے، تعفّن دینے لگتا ہے

حیات اس کی سفر میں ہے

حیات اپنی سفر میں ہے، تو یہ جانا

کہ سمجھوتہ، محبت اور حرکت کی جنوں خیزی

ہمیشہ آگے بڑھتے رہنے کی جرأت

اصولی اتفاق اجزائے ہستی میں

چھپی ہے داستاں اک شادکامی کی

چلو آؤ، چلیں پم سب سفر پر اب

کہ منزل دور ہے اب تک


حمیدہ معین رضوی

No comments:

Post a Comment