Monday, 29 August 2022

زندگی کا سفر یہ کیسا ہے

 زندگی کا سفر یہ کیسا ہے

کوئی منزل نہ کوئی رستہ ہے

اہلِ دل بے سبب بھٹکتے ہیں

جستجو بے کنار صحرا ہے

دوستی کا یہ رشتہ سمجھو تو

خون کے رشتے سے بھی گہرا ہے

سچ ہی کہتے ہیں یہ سیانے بھی

آدمی بھیڑ میں بھی تنہا ہے

سانس جم سی گئی ہے سینے میں

اشک پلکوں پہ کوئی ٹھہرا ہے

کیا یہاں بھی وحوش بستے ہیں

شہر میں کس لیے یہ پہرہ ہے

شہریاروں کو کیا غرض آزر

کون مرتا ہے کون زندہ ہے


آزر جمال

No comments:

Post a Comment