Wednesday, 31 August 2022

تھوڑی گڑبڑ مچا کہانی میں

 تھوڑی گڑبڑ مچا کہانی میں

ایک پاگل کو لا کہانی میں

کوئی راضی نہیں تھا مرنے پر

اس نے مجھ کو لیا کہانی میں

مجھ سے شیطان نے کہا آ کر

چل بے جنت سے جا کہانی میں

بعد مرنے کے سوچتا ہوں یہی

تھا مصیبت میں یا کہانی میں؟

تیری دوزخ سے اُڑ کے آتی ہے

یار! ٹھنڈی ہوا کہانی میں


انس سلطان

No comments:

Post a Comment