Wednesday, 31 August 2022

کوچۂ یار سے نکل آیا

 کوچۂ یار سے نکل آیا

یعنی آزار سے نکل آیا

تُو جُھکانا ہی چاہتا تھا کہ میں

تیرے دربار سے نکل آیا

پاؤں رکھا تھا اس نے کمرے میں

پُھول دیوار سے نکل آیا

آخرِ کار مسئلے کا حل

بحث و تکرار سے نکل آیا

ہاتھ ملتے ہی رہ گئے سب لوگ

قافلہ غار سے نکل آیا

دوستو! دشت میں جنوں زادہ

شہرِ بے زار سے نکل آیا

ڈھونڈتے پِھر رہے تھے گاؤں میں

جُرم دستار سے نکل آیا


وحید اسد

No comments:

Post a Comment